پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کیلئے کتنی عقل چاہیے کہ ترکی کی حکومت اور عوام شدید صدمے میں ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی ہزاروں لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں، وہ اس وقت میزبانی نہیں کرسکیں گے لیکن احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن گیا۔