یہ میری وفاداریاں بدلنا چاہتے ہیں،مرجاوں گا ان کی بات نہیں مانوں گا:شیخ رشید

تحریک انصاف کے اتحادی اور عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  یہ لوگ میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔میں مر جاوں گا ان کی بات تسلیم نہیں کروں گا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے  ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔  عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات مجھے اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہےتھے.میں نے انکار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ میری صرف وفاداریاں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔میں مر جاوں گا ان کی بات تسلیم نہیں کروں گا۔ادارو ں سے کبھی لڑائی نہیں کی ، اس عمر پر ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ کاغذت نامزدگی کی سکروٹنی میں مجھے بلایا جائے۔مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایاگیادونوں فونز کے پاسورڈ پولیس کو دےدیے ہیں۔میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے. تمام کام آبپارہ پولیس نےکیا. مری لسبیلہ اورکراچی پولیس معصوم ہے۔

ای پیپر دی نیشن