سیمنٹ کی برآمدات میں 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 58.77فیصد کااضافہ ریکارڈ

لاہور(کامرس رپورٹر )ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 58.77فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 135.92ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 58.77فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 85.61ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مقداری لحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 104فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 6ماہ میں 3503650میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 1713289میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔دسمبر میں سیمنٹ میں برآمدات سے ملک کو 21.92ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن