حضرو(نمائندہ نواے وقت)امیدوار این اے 49سابق وقاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ہے کہ اگر اللہ نے ہمیں موقع دیا تو اٹک میں اعلیٰ سطح کا میڈیکل کالج بنائیں گے۔ اور اٹک کو سینٹر آف ہائیر ایجوکیشن بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔سابق دور میں بھی اٹک میں اعلی تعلیم کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تھے حقوق اٹک کی جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ اٹک کی آنے والی نسلوں کے لیے لڑ رہے ہیں علالتوں سے انصاف ملا تو اٹک کی تقدیر بدل جائے گی خیالات کا اظہار انہوں نے ہارون گاؤں میں سابق چیئرمین قصیر خان کی طرف سے منعقدہ بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جسلے سے قصیر خان رمیز خان آور نے بھی خطاب کیا کے موقع سابق ناظم عبد الرشید خان ڈاکٹر ملک جاوید جمشدخان کے علاؤہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ پی پی ون میں چنگیز خان نے بھی عوامی نمائندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے انے والے الیکشن میں حضرو علاقہ چھچھ کے عوام گھڑیاں کو کامیاب بنائیں کامیابی کے بعد تحصیل حضرو کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں عوام سے ووٹیں نہ لے کر بھی کئی بڑے منصوبے مکمل کروائے حلقے میں 45 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے۔