اٹک (نامہ نگار) میاں محمد نواز شریف کے ادوار میں ہی ملک نے ترقی کی ، ملکی عوام کے لیئے سفری سہولیات ہوں ملکی معاشی ترقی ہو یا ملک کا نا قابل تسخیر دفاعی نظام ہو وہ نواز شریف کے ہی مرہون منت ہے، پی ٹی آئی کا دور اقتدار وطن عزیز پر بھاری گزرا ،معیشت تباہ ہوئی ،سی پیک جیسے عظیم اور ملک کی تقدیر بدلنے والے منصوبے کو بند کیا گیا ، بد اخلاقی اور بد انتظامی نے عروج پکڑا ، پی ایم ایل این کے کارکنان صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچائیں اور سیاست اور سیاستدانوں کی وجہ سے اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مت الجھیں،ان خیالات کا مسلم لیگ (ن )کے حلقہ پی پی 3 اٹک سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر ، امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 49 شیخ آفتاب احمد کے بھائی سابق چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی اور سابق امیدوار بر ا ئے قومی اسمبلی سینئر قانون دان سید عظمت علی بخاری نے حافظ شہزاد اختر اور ملک امجد تریڑ کی جانب سے حاجی محمد اختر کے ڈیرہ مرزا گائو ں میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسد محمود ، مرزا گائو ں کی معروف سیاسی اور ہر دل عزیز سیاسی شخصیت منشی محمد نواز مرحوم کے فرزند آصف نواز اور خو رشید بٹ نے بھی خطاب کیا۔
نواز شریف کے ادوار میں ہی ملک نے ترقی کی ، ملک حمید اکبر
Feb 08, 2024