ہماری جماعت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے ،خواجہ جہانگیر

 گوجرخان(نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان گوجرخان کے سرگرم رکن خواجہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ہم خلوص نیت سے عوام کے مسائل کو حل کر کے دکھائیں گے ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں اڑ  ہو چکی ہیں ان خیالات کا انہوں نے اپنے  امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا خواجہ محمد جہانگیر نے کہا کہ وارڈ نمبر 14 نواحی قصبہ جھنڈا اور دیگر علاقوں میں بڑی بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ہم جھوٹے اعلان اور وعدے نہیںکر رہے ہیںبلکہ اقتدار میں آ کر صحیح معنوں میں عوام کے مسائل کا خاتمہ کریں گے تحصیل گوجر خان کے عوام جس طرح ہماری حمایت کر رہے ہیں اس سے مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں ہم منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر کے دکھائیں گے چوہدری محمد ریاض راجہ طارق اسماعیل المعروف چیئرمین شیلا  راجہ بابر کرامت گوجر خان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے گوجرخان کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ وہ ایسے نمائندوں کا چناؤ کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن