لاوہ(نامہ نگار)این اے 59 اور پی پی 23 کی مر کزی آبادی لاوہ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو فلاپ ہوگیا جبکہ پی ٹی آء کے حمایت یافتہ امیدواروں کے جلسہ میں علاقہ بھر سے عوامی سمندر امڈ آیا دونوں پارٹیوں نے لاوہ شہر محلہ عیدگاہ میں انتخا بی مہم کے اختتامی بڑے جلسوں کا انعقاد کیا۔ پی ایم ایل این کے امیدوار ملک شہریار اعوان اور سردار غلام عباس خان سمیت علاقاء لیگی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔مگر بوقت سہ پہرجلسہ میں چند سو افراد ھی دیکھنے کو ملے۔جبکہ شام کے وقت مقامی پی ٹی آء ورکرز کے زیر انتظام جلسہ میں کرنل سلطان سرخرو اعوان۔سردار فیض ٹمن۔ملک رومان کے نمائندہ خصوصی اور تلہ گنگ ولاوہ سے درجنو ں پی ٹی آئی رھنماں اور سردارممتاز خان ٹمن کی طرف سے نمائندگان شریک ھوئے۔
لاوہ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو فلاپ ہوگیا
Feb 08, 2024