یوم یکجہتی کشمیر، دھانگلی پل اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں الگ الگ تقریبات 

کلرسیداں(نامہ نگار)  یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پنجاب اور آزادکشمیر کے سنگھم پر واقع دھانگلی پل اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں الگ الگ تقریبات منعقد ہوئی سرصوبہ شاہ یوتھ لیگ کے زیراہتمام دھانگلی پل تک ریلی نکالی گئی جنہوں نے ڈڈیال آزادکشمیر سے آنے والے کشمیریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار فیصل مغل،چیئرمین بلدیہ ڈڈیال حاجی مسعود احمد،ڈی ایس پی میرپور چوہدری عنصر ندیم،ڈڈیال بار ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کیانی ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین ضلع کونسل عدنان شوکت،قیصر شاہ،آصف خورشید،نوید رمضان، تحصیلداد کلرسیداں محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قرادادوں پر عملدرامد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ خطے کے امن کے لیئے مستقل خطرہ ہے عالمی ادارے اپنے انصاف اور معیار کے دوہرے معیار کو ختم کریں ، جس میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر تہمینہ اشفاق،ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر عمران سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن