الیکشن ڈیوٹی سے انکار: آر او معطل‘  خاتون لیکچرار کی گرفتاری کا حکم  

Feb 08, 2024

لاہور؍ فیصل آباد (آئی این پی+ نمائندہ خصوصی ) الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر آر او عہدے سے فارغ جبکہ لیکچرارکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ این اے121  کے آر او نے الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر کوٹ خواجہ سعید کی لیکچرز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ تاہم خاتون کی گرفتاری کے متعلق کسی قسم کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آر اوز کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے روکنے پر بھی کارروائی ہوگی۔ گزشتہ ایف سی کالج کے پاس نجی سکول کی انتظامیہ نے پولنگ سٹیشن قائم کرنے سے منع کیا تھا۔ ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فون بند رکھنے پر الیکشن کمشن نے این اے 95 کے ریٹرننگ افسر اے سی چک جھمرہ کو عہدے سے ہٹا دیا اور چیف سیکرٹری کو اس کے خلاف ایکشن لینے اور انکوائری کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمشن نے اس کی جگہ چیف افسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسفند یار کو ریٹرننگ افسر این اے 95 تعینات کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے اے سی چک جھمرہ سلمان ظفر کو معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں