اسلام آباد (خبرنگار) آج پولنگ ڈے پر موسم کی صورتحال سے متعلق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے بتایا ہے کہ موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھندکا امکانات ہیں، تاہم چند علاقوں میں پڑنے والی دھند بھی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ موسم کے حوالے سے جمعرات بڑا اچھا دن ہو گا، سندھ کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر کیلئے بادل آنے کا امکان ہے۔ خیبر پی کے کے علاقوں میں برف پہلے سے موجود ہے اور وہاں موسم خنک رہے گا۔
پولنگ ڈے: موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
Feb 08, 2024