اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن نے الیکٹرانک میڈیا پر سیاسی اشتہارات، بیانات و متن کے مسلسل چلائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا کو سختی سے ہدایت کی ہے۔ کمشن نے پیمرا کو یاددہانی کرائی ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعہ 182 اور کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کے تحت 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد الیکشن مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔