انتخابات سے ایک روز قبل نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری

Feb 08, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عام انتخابات سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ہے۔ تجاویز کے مطابق تمام بجٹ دستاویزات کو مئی کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں جبکہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزیدخبریں