عوام الیکشن شفافیت سے متعلق پرامید، 76 فیصد نتائج تسلیم کرینگے: آئی پی ایس او ایس

Feb 08, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی ایس او ایس نے الیکشن 2024ء سے متعلق نیا سروے جاری کر دیا۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کے تسلسل اور انتخابات کے انعقاد سے متعلق پرعزم ہیں۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ 76 فیصد پاکستانی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کریں گے جبکہ 17 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ دیہی علاقوں کے 77 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 74 فیصد لوگ نتائج کو تسلیم کریں گے۔ دیہی علاقوں میں انتخابات کی شفافیت اور نتائج کو تسلیم کرنے سے متعلق بہتر تناسب سامنے آیا ہے۔ خیبر پی کے میں 79 ‘ پنجاب 78 ‘ بلوچستان 63 ‘ سندھ 74 ‘ اسلام آباد میں 53 فیصد لوگ نتائج کو تسلیم کریں گے۔ ووٹ نہ ڈالنے والے لوگوں کی جانب سے نتائج کو تسلیم کرنے کا تناسب 56 فیصد ہے۔ سروے کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں پاکستانی عوام الیکشن کی شفافیت سے متعلق پرامید ہیں۔ پاکستانی عوام جمہوریت کے تسلسل کو ملک کی ترقی کا راستہ سمجھتے ہیں۔

مزیدخبریں