انتخابات میں خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا کیس الیکشن کمشن کے سپرد

اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام انتخابات میں خواتین کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ الیکشن کمشن کو بھیج دیا۔ عام انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ دینے کے 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نعیم احمد مرزا نے استدعا کی کہ الیکشن کمشن کو خواتین کے 5 فیصد کوٹے سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمشن کے وکیل ضیغم انیس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد معاملہ الیکشن کمشن کو بھیجتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشن درخواست گزارکی درخواست پرقانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن