کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان میں عام انتخابات سے ایک دن قبل کے ایس ای100انڈیکس میں 344.85پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 53799.02پوائنٹس سے بڑھ کر64143.87پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 111.43پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 21600.18 پوائنٹس سے بڑھ کر 21711.61پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43147.97پوائنٹس سے بڑھ کر43314.01پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب 88کروڑ51لاکھ23ہزار 849روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 93 کھرب 27ارب 89 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار 347 روپے سے بڑھ کر 93کھرب 61ارب 78کروڑ 15لاکھ 57ہزار 196روپے ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کے اضافے سے 279.30 روپے سے بڑھ کر 279.35روپے ہوگیا۔ بدھ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 281.05روپے رہی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 29 روپے کی کمی دیکھی گئی جس سے یورو کی قدر 302.24روپے سے کم ہو کر 301.95روپے ہو گئی، اسی طرح 37 روپے کی تیزی سے برطانوی پاؤنڈ کی قدر 353.64روپے سے بڑھ کر 354.01روپے پر آ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 13 پیسے کی کمی سے74.85 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی کے بعد 76.85روپے رہی۔ بدھ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 2053ڈالر ہوگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 2لاکھ 15ہزار 500روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح دس گرام سونا 343روپے بڑھ کر 1لاکھ 84ہزار 756روپے ہو گیا۔