چیئرمین پی سی بی کا دورہ قذافی سٹیڈیم نیشنل اکیڈمی، بورڈ اخراجات کی تفصیلات طلب

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹس سٹاف، میچز کے انعقاد پر اخراجات بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں اور سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے۔ بریفنگ کے بعد چیئرمین محسن نقوی مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا ‘انہوںنے سٹیڈیم اور اکیڈمی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی رہائش کے معائنے اور اپ گریڈیشن سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم میں سہولیات اور ڈریسنگ رومز کا جائزہ لیا اور انہیں پی ایس ایل 9 کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔دونوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم کے دورے کے دوران، انہوں نے نیسپاک، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی سٹیڈیم کی از سر نو تعمیر کیلئے روڈ میپ پیش کریں۔چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...