شیخوپورہ: ڈاکوئوں نے نائب صدر انجمن تاجران سے نقدی ‘ 2 موبائل چھین لئے

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ زرعی فارم چوک کے قریب ڈاکوئوں نے انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید کے بھائی شیخ وسیم جاوید کو روک کر ان سے 70 ہزار روپے ، 2 موبائل ودیگر سامان چھین لیا جبکہ موبائل سم واپس مانگنے پر زدوکوب بھی کیا بتایا گیا ہے کہ شیخ وسیم جاوید گھر سے بازار کی طرف آرہے تھے جیسے ہی وہ زرعی فارم چوک کے قریب پہنچے تو ڈاکوئوں نے روک کر مذکورہ سامان ، نقدی چھین لی مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز ، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال نے شہر میںبڑھتی ہوئی ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکو بے لگام ہوکر معروف چوکوں،چوراہوں میں سرعام عوام کو لوٹ رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ تاجروںمیںتو پہلے ہی خوف کی لہر دوڑ چکی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت پولیس کے گشت نظام کو بہتر بنائیں اور تھانوںمیں کرائم فائٹر ایس ایچ اوز تعینات کریں تاکہ شہری اور تاجر عدم تحفظ کے خوف سے باہر نکل کر زندگیاں گزار سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...