کامونکی(نمائندہ خصوصی)لین دین کے تنازعہ پر ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کے ایڈمن کو دھمکیاں دینے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب واقع ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کے ڈی جی ایم ایڈمن منظم سجاد اور نواحی گاؤں منہیس کے نعمان درمیان رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے۔گذشتہ روز منظم سجاد گاڑی میں بھروکی ورکاں جارہا تھا کہ راستہ میں روک کر نعمان اور امتیاز نے اْنہیں گالی گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔