شیخوپورہ: ایک ہفتہ میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد‘ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار خصوصی) آرپی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا، ڈی پی او زاہد نواز مروت کی ہدایت پر منشیا ت فروشوں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران تھانہ صدر پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران 4 من کے قریب چرس اور افیون برآمد کر کے ملزموں کیخلاف مقدمات اور ان کے مزید ساتھیو ں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد عنایت بھٹی نے ایس ایچ او شاہ زمان اور محمداکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران بین الصوبائی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 75 کلو کے قریب چرس جبکہ تقریبا 45 کلو افیون سے بھری گاڑیاں برآمد کر کے سمگل کے عمل کو ناکام بنا دیا ایس ایچ او صدر شاہ زمان کو مخبری ہوئی کہ بین الصوبائی منشیات فروش گوجرانوالہ میں منشیات سپلائی کیلئے جارہے ہیں پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کرکے فوری کارروائی کرتے ہوئے افیون اور چرس برآمد کرکے اس کے گاڑی کے ڈرائیور لوئر دیر ضلع اورکزائی کے رہائشی باغچہ گل حال مقیم محلہ قادرآباد مانانوالہ کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...