گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے قومی اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں،تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان کیلئے علماء و مشائخ کا کردار نمایاں ہے،بانی پاکستان قائداعظم فکری رہنمائی قرآن و سنت سے لیتے تھے،وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ عدیل عارف، علامہ محمد عمر صدیقی،ڈاکٹر محمد احمد نورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن طاقتوں کا ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، افواج پاکستان کی پشت پر عوامی تائید اور محبت مضبوط دفاع کی ضامن ہے، پاکستان ہماری آن افواج اور ادارے ہماری شان ہیں،ملک و قوم کے محافظوں کی تکریم واجب ہے۔
ملکی استحکام کیلئے قومی اداروں کی خدمات قابل قدر ہیں:سرفراز احمد تارڑ
Feb 08, 2024