گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ڈیرہ اسماعیل خان تھانے پر دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردی اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی ایک ناسور ہے جس کے خلاف بلا تمیز اور بلارعایت کارروائی کی جائے اور دہشت گردوں کوپوری قوت سے کچلا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے انہوں نے ڈیرہ اسمعیل خان دہشت گردی میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی شہداء کے لواحقین کے دکھ اور غم میں برابر شریک ہے ،اس قسم کی بہیمانہ اور بزدلانہ کاروائیوں کا مقصد ملک کا امن و امان تباہ کرنا، خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا اور ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا ہے ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی فی الفور گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :شیر محمد علی انصاری
Feb 08, 2024