معراج رسول امت کیلئے بلندیوں کا پیغام ہے:شرکاء کا خطاب

Feb 08, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی شب معراج النبی مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی ،بعداز نماز عشاء مساجد میں روحانی محافل کا انعقاد ہوا اور نوافل اداکئے گئے اس موقع پر مقررین نے شب معراج النبی پر تفصیلی روشنی ڈالی ،ان کا کہنا تھا کہ جشن معراج النبیؐ کا سبق یہی ہے کہ عروج مصطفیٰ کا پرچم عرش کی چوٹی پر ہمیشہ لہراتا رہے گا اور معراج النبی ؐکی تصدیق کرنیوالے حضرت سیدنا صدیق اکبر کی صداقت کا ڈنکا بجتا رہے گا، معراج مصطفیٰ قیامت تک کیلئے عظیم معجزہ ہے،عبد اور معبود کی ملاقات کو تاریخ اسلام میں منفرد مقام حاصل ہے،معراج رسول امت کیلئے بلندیوں کا پیغام ہے،ان کا کہنا تھا کہ آج کی رات رحمتوں اور برکتوں کی رات ہے اس رات اللہ کریم نے اپنے محبوب کریم کو عرش اولی پر بلایا اپنا دیدار کروایا اور نماز کا تحفہ دیکر امت کی طرف واپس بھیجا ،محافل میں نامور قرا حضرات، نعت خواں اور ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات نے محبوب کریم اور معراج النبی کی شان بیان کی ۔

مزیدخبریں