ڈسکہ کی سب ڈویژنوں میں بجلی کنکشن کیلئے سینکڑوں آن لائن درخواستیں التوا کا شکار 

Feb 08, 2024

ڈسکہ ( نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) ڈسکہ کی سب ڈویژنوں میں بجلی کنکشن کیلئے سینکڑوں آن لائن درخواستیں التوا کاشکار متعدد صارفین کو گودام سے تار ختم ہونے کاکہہ کر تنگ کیاجانے لگا ایجنٹوں کے ذریعے فی کوائل بارہ سے چودہ ہزار روپے وصولی کی جانے لگی گیپکو حکام کی جانب سے شہریوں کو سہولت کیلئے گزشتہ چند سال سے بجلی کنکشن کیلئے آن لائن درخواستیں وصولی کی جارہی ہیں گیپکو سب ڈویژنوں کے لائن سپرنٹنڈنٹ ‘لائن مین و متعلقہ ذمہ دارو ں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث آن لائن موصول ہونیوالی درخواستیں التوا کا شکار ہیں متعدد صارفین کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے باوجود گوداموں سے تار ختم ہونے کا کہہ کرتنگ کیاجارہاہے اور بعدازاں فی کوائل بارہ سے چودہ ہزار روپے وصولی کرکے تار مہیا کی جارہی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر سب ڈویژن والوں نے بتایا ایسی کوئی بات نہیں تار حقیقت میں نہیں آرہی جب آئیگی کنکشن لگ جائینگے ۔

مزیدخبریں