گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نائب صدر لائیرز فورم مسلم لیگ(ن)گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ معراج مصطفی نظامِ مصطفی کے کامل ہونیکی دلیل ہے کیونکہ جس ہستی نے شب معراج کو ساری کائنات کا مشاہدہ کیا اس ہستی کا نظام ہی انسان کو عروج دلا سکتا ہے۔ جس اُمت کے رسول معراج کی بلندیوں تک پہنچے اس اُمت کو پستیوں کا قیدی نہیں بنایا جاسکتا۔ معراج کا جشن منانا بہت بڑی سعادت مندی ہے۔ معراج النبیؐ کے تذکرے سے اُمت کو بلندیوں کی طرف پرواز کرنیکا سبق ملتا ہے۔ اُمت مصطفی کی معراج اطاعت مصطفی میں موجودہے۔جو عرش کی بلندیوں سے ساری کائنات کا مشاہدہ کر رہے تھے، انکا دیا ہوا نظام اور ضابطہ حیات ہی سب سے جامع اور کامل ترین ہوسکتا ہے۔آپکی وسعت نگاہ نے ہر خطے اور ہر صدی کے مسائل کا حل عطاء فرمایا ہے۔معجزہ معراج سے پتہ چلتا ہے دینی احکام اور دنیاوی امور کے لحاظ سے کوئی شخص بھی علوم مصطفی کے ہم پلہ نہیں۔ معجزہ معراج کے مطالعہ سے نسل نو کیلئے انکشافات کی راہیں کھلتی ہیں۔ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب رحم للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام انبیاء سے ممتاز کر کے معراج کرائی ، اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اوّلین، آفرین، ظاہری و باطنی علوم کا وارث بنایا۔ اسی رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بارگاہِ الٰہی سے نماز کا بہترین تحفہ بھی ملا۔
معراج مصطفی نظامِ مصطفی کے کامل ہونیکی دلیل ہیـ:رانا مدثر نذر ایڈووکیٹ
Feb 08, 2024