گوجرانوالہ:قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابی ٹاکرا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عام انتخابات 2024 کے سلسلہ میں قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریذائیڈنگ افسران کو پولنگ سامان فراہم کیا گیا ،پولنگ کاسامان سخت سیکورٹی حصارمیں انتخابی پولنگ پوائنٹس پر منتقل کیا گیا گوجرانوالہ میں عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اسمبلی کے 5اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریذاڈنگ افسران کو پولنگ سامان فراہم کردیا گیا۔ ضلع بھر میں الیکشن کے سامان کی فراہمی کے لئے 3 سنٹرز بنائے گئے تھے اورپولنگ کاسامان سخت سیکورٹی حصارمیں انتخابی پولنگ پوائنٹس پر منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کے مطابق پولنگ کے سامان کی ترسیل شام 6 بجے تک مکمل کر لی گئی  دوسری طرف انتخابات کے موقع پر امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے بھی سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے پولیس ترجمان کے مطابق دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار انتخابی عمل میں سکیورٹی پر مامور ہوں گے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج اوررینجرز کے جوان بھی پولیس کی معاونت کے لیے موجود ہوں گے پولنگ ڈے کے موقع پر امن و امان کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع کونسل ہال میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کنٹرول روم میں ریسکیو، پولیس، گیپکو ، واسا، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کے نمائندے ڈیوٹی انجام دیں گے ،تمام آر اوز بد امنی اور نقص امن کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کر سکیں گے، ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد27لاکھ 81ہزار127 ہے اور ضلع بھر میں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 1737 ہے جن کے لئے 5400بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن