شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت ،پیاز ،انڈے ،ڈبل روٹی ،دودھ دہی دالوں ،گڑ آٹا ،چینی ،سبزیوں ،پھلوں کے نرخوں میں مقامی دکانداروں نے ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں نکلنے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر ہی کاغذسیاہ کرر ہے ہیں اس سنگین صورتحال پر تنخواہ دار اور سفید پوش طبقہ شدید پریشان ہے شیخوپورہ میں مرغی کا گوشت 600 روپے کلو ،بکرے کا گوشت 2200روپے کلو ،گائے کا گوشت 1000روپے کلو ،پیاز 280روپے کلو ،آٹا 150روپے کلو ،دودھ دہی ، 200 روپے کلو ، انڈہ فی درجن 480 روپے فروخت ہو رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروش مافیا کیخلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈائون کیا جائے۔