لاہور ( این این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 3فروری سے 6 فروری تک مزید 2ہزار 697افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 1145مرد، 924خواتین اور ایک ہزار سے زائد بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 142گاڑیوں میں 212خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 6فروری تک مجموعی طور پر 4لاکھ 84ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔