لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے اہل خانہ کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع سے بھجوائی گئی پولیس شہدا کے بچوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی تمام درخواستوں کو نمٹا دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے رواں ہفتے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 23 پولیس شہدا کے بچوں کوشہید فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس میں تاحال شہید کلیم پر بھرتی کا کوئی کیس زیر التواباقی نہیں رہا۔ گذشتہ ایک برس میں مجموعی طور پر 134 شہداپولیس کے بچوں کو فیملی کلیم پر ملازمت دی گئی جن میں 104 بچوں کو جونیئر کلرک، 21 کو نائب قاصد، 9 کو کلاس چہارم میں بھرتی کیا گیا۔ شہید کلیم پر بھرتی ہونے والوں میں لاہور پولیس کے 8 جبکہ فیصل آباد پولیس کے 4،ڈی جی خان، بہاولپور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور شیخوپورہ پولیس،ملتان، جھنگ، حافظ آباد، راجن پور اور ننکانہ پولیس کے ایک شہید کا بچہ شامل ہے جنہیں محکمہ کی جانب سے فیملی کلیم پر بھرتی کر لیاگیا ہے۔
23 پولیس شہدا کے بچوں کوشہید فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کرنے کاحکم
Feb 08, 2024