فیروز والہ : زیر تعمیرپانی والی ٹینکی گرنے سے ایک شخص ہلاک‘7 افراد زخمی

 فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی بمب کی ملیاں میں زیر تعمیر پانی والی ٹینکی گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔پانی والی ٹینکی پر کام ہو رہا تھا کہ اس دوران اچانک ٹینکی گر گئی جس  کے باعث 22سالہ احسان موقع پر ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے سریئے میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا اور ہسپتال داخل کرا دیا۔ پولیس نے جاں بحق نوجوان نعش لواحقین کے حوالے کر دی۔

ای پیپر دی نیشن