بلوچستان بم دھماکوں پرپوری قوم افسردہ ہے:میاں جمیل 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ اورپشین میں بم  دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے بھاری نقصان پراظہارافسوس کیا۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ آج کا دن ملک بھرمیں خیروعافیت سے گذرے۔اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اورتحفظ انسانیت کا درس دیتا ہے۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کونشان عبرت بنادیاجائے ۔میاں محمد جمیل نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی طویل جدوجہداوربھرپورقربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت کے دی جانے والی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن