فیروزوالہ( نامہ نگار) ادارہ نصیر العلوم شاہدرہ کے بانی و سرپرست اعلی ممتاز عالم دین الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دی ۔
الیکشن سے چند گھنٹے پہلے بزدلانہ دہشتگردی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی:پیر نصیر احمد قادری
Feb 08, 2024