لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آج تاریخ رقم ہو گی۔پیپلز پارٹی کا ماضی گواہ ہے کہ وہ صرف زبانی جمع خرچ نہیں کرتی اور نہ ہی کسی کو سبز باغ دکھاتی ہے بلکہ عملی اقدامات کرتا ہی پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے، ہم کسانوں کو کسان کارڈ اور نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے۔ ملکی ترقی اسی میں ہے کہ پیپلز پارٹی جیسی عوامی جماعت کو حکومت میں لایا جائے ہم یونین کونسل تک عملی انقلاب لیکر آئیں گے اور کام کرکے دکھائیں گے۔