لاہور (این این آئی) پنجاب میں نمونیا سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران مزید 10بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران نمونیا کے 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ایک روز کے دوران 139 نئے کیسز سامنے آئے۔ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 319 اموات اور 20ہزار 872کیسز سامنے آئے۔ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 4 ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب میں بے قابو نمونیا مزید 10 بچوں کی جان لے گیا، 427 نئے مریض
Feb 08, 2024