واشنگٹن(این این آئی)وفاقی اپیل عدالت نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان الزامات سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے کہ انہوں نے 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست کو پلٹنے کی سازش کی تھی۔ اس فیصلے نے سابق امریکی صدر کوایک ایسے کرمنل ٹرائل کے مزید قریب پہنچا دیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے لیے امریکی عدالت برائے اپیل کے تین ججوں کے پینل نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کا تعلق صدر کے طور پر ان کی سرکاری ذمہ داریوں سے ہے۔