سان تیاگو(این این آئی)چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے جب کہ لاطینی امریکا کے رہنماں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سیبسٹین پنیرا اور تین دیگر افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں جا گرا۔ریسکیو حکام کے جائے وقوع پر پہنچنے کے فوری بعد سابق صدر کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ باقی تین مسافر زندہ بچ گئے۔دو ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر خود ہی پائلٹ تھے، حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ہیلی کاپٹر کہاں جا رہا تھا۔
چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
Feb 08, 2024