فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مبصرین نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے فیصل آباد میں پولنگ ڈے پر کوریج کے لئے مامور انٹرنیشنل آبزرورز کو خوش آمدید کہتے ہوئے الیکشن کے انتظامی وحفاظتی اقدامات کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 10 قومی اور 21 صوبائی حلقوں میں انتخابات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حساس پولنگ سٹیشنز کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ عالمی مبصرین پروگرام آفیسر الیکٹورل سپورٹ سیکشن مسٹر اینڈی بینس Mr. Andy Baines اور سیکرٹریٹ سٹاف آف کامن ویلتھ مس بلینڈا کورا Ms.Belinda Kora نے انتظامات کے بارے میں بعض سوالات کئے۔ وفد نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
عالمی مبصرین کی ملاقات، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر فیصل آباد کی الیکشن انتظامات پر بریفنگ
Feb 08, 2024