اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) پاکستان اور جرمنی نے ایک معاہدے پر دستخظ کیے ہیں جس کے تحت جرمنی پاکستان کو 45 ملین یورو کی مدد فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت باہمی تکنیکی تعاون کو بڑھایا جائے گا اور دو طرفہ منصوبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے جبکہ پاکستان میں جرمنی کے سفیر نے اپنے ملک کی جانب سے دستخط کیے۔