گوادر (نیٹ نیوز) الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع مکران میں سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ پہلے دن الیکشن کمشن کو رزلٹ نہ ملے تو دوسرے دن آجائیں گے۔ اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ تمام 859 آر اوز کی 24 گھنٹے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اگر انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو پریزائیڈنگ افسر کو نتائج بھیجنے میں مسئلہ ہو گا۔ انٹرنیٹ بند ہونے پر ریٹرننگ افسر کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔