انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں: شبر زیدی 

Feb 08, 2024

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے جانے والے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔ اگر معیشت بہتر ہو تو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مغرب کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کی معاشی پالیسی سے متاثر نہیں تھا۔ نگران حکومت نے صحیح اقدامات کیے ہیں اور نگران حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ہم سخت فیصلے نہیں کر رہے تھے، روپیہ مستحکم نہیں کرسکے تھے، ہم نے نہ افغان ٹریڈ پر اور نہ سٹاک ایکسچینج کمپنیوں پر ہاتھ ڈالا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں یہ لوگ آکر دوبارہ معیشت کو خراب نہ کردیں۔ انتخابی مہم میں عوام سے وعدے کرنے والوں کو پتا ہے وہ پورے نہیں کرسکیں گے۔ انتخابی مہم میں عوام سے وعدوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں