اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ، سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ملک بھر میں ہونے والے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی اور دھونس کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی والے آج ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، 2013میں بھی نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دی گئی اب بھی وہی ماحول بنایا جارہاہے۔