فیصل آباد: الیکشن مصروفیات، ضلعی پولیس کی قیدیوں کو جیل سے عدالت پہنچانے سے معذرت 

Feb 08, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن مصروفیات کی وجہ سے ضلعی پولیس نے گزشتہ روز قیدیوں کو جیل سے لیکر عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ گذشتہ روز ضلعی پولیس نے جیل حکام کو اور سیشن جج کو مراسلہ بھجوادیا کہ جیل کے قیدیوں کو عدالت لانے کا فریضہ سرانجام نہیں دے سکتی۔ جس کی وجہ الیکشن کے سامان کی ترسیل میں پولیس کی مصروفیت بتائی گئی۔ 8 فروری کی چھٹی کے بعد 9 فروری کو بھی پولیس قیدیوں کو لانے کا کام نہیں کرسکے گی۔

مزیدخبریں