عملے کی الیکشن ڈیوٹی کراچی کے عباسی شہید ہسپتال کو تالے لگ گئے،میئر کی تردید 

کراچی (نیٹ نیوز)  عملے کی الیکشن ڈیوٹیوں کے سبب عباسی شہید ہسپتال کو تالے لگ گئے۔ عباسی شہید ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں، نرسز، آئی سی یو کنسلٹنٹ سمیت 750 سے زائد عملے کی الیکشن ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ الیکشن کے دن شہر کے تیسرے بڑے سرکاری ہسپتال عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجے میں شدید خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نسیم احمد کو بھی الیکشن ڈیوٹی کے لئے طلب کیا  گیا ہے جس کے سبب ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز بھی معطل ہونے کے خدشات ہیں۔میئر کراچی مر تضیٰ وہاب نے ہسپتال بند ہونے کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...