انتخابات2024،الیکشن کمیشن آفس کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔تفصیلات کےمطابق عام انتخابات2024کےدن الیکشن کمیشن سیکیورٹی کےفل پروف انتظامات کئےگئےہیں۔ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی اسلام آبادپولیس کےسپردکردی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی دو گنا ہو گئی،اسلام آبادپولیس،رینجرزاورایف سی کی نفری الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کےفرائض سرانجام دےگی۔ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کے بیرونی گیٹ پر ایکڑیشن کاڈر کے بغیر کوئی غیر متعلقہ شخص الیکشن کمیشن کے اندد رسائی حاصل نہیں کر سکے گا، الیکشن کمیشن میں آنے والے غیر متعلقہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔