لالہ موسیٰ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا جبکہ خورشید شاہ نے این اے201سکھر میں ووٹ کاسٹ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نےلالہ موسیٰ میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے اور اس تصویر میں ان کو ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے با آسانی دیکھا جا سکتاہے۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے این اے201سکھر میں ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہو گا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔