الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے: سعید غنی

Feb 08, 2024 | 12:39

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے، امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے، الیکشن کے اتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

مزیدخبریں