کون حکومت میں آئیگا؟ پاکستان آج فیصلہ سنائے گا

Feb 08, 2024 | 18:20

ویب ڈیسک

اسلام آباد: عام انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے، ووٹنگ کچھ دیر بعد شروع ہوگی، کون حکومت میں آئیگا؟ پاکستان آج فیصلہ سنائے گا۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی. پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات رہے۔

قومی اسمبلی کی 265 اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر امیدوار میدان میں اُترے تھے.قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141، صوبائی اسمبلی کی 296 نشستوں پر امیدواروں نے سیاسی میدان میں قسمت آزمائی کی۔

سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130 نشستوں پر پولنگ ہوئی. خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 44 اور صوبائی کی 113 نشستوں پر امیدواروں میں مقابلہ ہوا.بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

دوسری جانب گجرات کے 3 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا. پولنگ سٹیشن نمبر 260، 304 اور 338 پر پولنگ کا وقت بڑھایا گیا ہے. پولنگ کا وقت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی درخواست پر بڑھایا گیا۔

مزیدخبریں