ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹراور نیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے حکومت سے موبائل اورانٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔ایمنڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ تردید کے باوجود پولنگ سے قبل موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی، حکومت موبائل سروس بحال کرے تاکہ عوام تک معلومات پہنچ سکیں۔وزیراعظم اور پی ٹی اے کی یقین دہانی کے باوجود سروسز بند کر دی گئیں، صحافیوں کو فرائض کے انجام دہی میں مشکلات پیش آئیں۔ ایمنڈ کا کہنا تھا کہ انتخابی صورتحال اور حقائق جانا عوام کا حق ہے۔ملک بھرمیں موبائل سروس کی بندش پرایمنڈ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو فوری بحال کیا جائے۔
ایمنڈ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی فوری بحالی کا مطالبہ کر دیا
Feb 08, 2024 | 18:22