این اے71 ،آزادامیدوار ریحانہ ڈار13584 ووٹ لیکر آگے

Feb 08, 2024 | 23:37

ویب ڈیسک

این اے71کے34 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق  آزادامیدوار ریحانہ ڈار13584 ووٹ لیکر آگے  ہیں جبکہ  ن لیگ کے خواجہ آصف 8772 ووٹ لیکرپیچھے ہیں۔

قبل ازیں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے صوبائی الیکشن کمیشن آمد پر وزیراعلی محسن نقوی کاخیر مقدم کیا۔وزیراعلی محسن نقوی اور صوبائی الیکشن کمشنرکے درمیان ملاقات ہوئی. جس میں صوبے میں پرامن ماحول میں عام انتخابات کیلئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پنجاب بھر میں پولنگ پرامن انداز سے مکمل ہوئی.تمام متعلقہ محکموں اور صوبائی الیکشن کمیشن کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن رہی۔پنجاب حکومت کے بہترین انتظامات کے باعث صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی اور لوگوں نے آزادانہ طورپر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

مزیدخبریں