لاہور (سیف اللہ سپرا) سال 2011ءمےں فلم انڈسٹری کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا، اس وقت مارکیٹ مےں نئی فلمیں نہیں چنانچہ سینما گھر پرانی فلمیں لگانے پر مجبور ہےں۔ لاہور کے متعدد سینما گھروں مےں پرانی فلمیں زیرنمائش ہےں اور آئندہ چار ماہ تک پاکستان کی نئی فلم ریلیز ہونے کا امکان نہیں، پرانی فلموں کی وجہ سے لوگ بہت کم تعداد مےں سینما گھروں مےں جا رہے ہےں جس سے آمدنی بہت کم ہوگئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق زیادہ تر سینماﺅں مےں سینما کے ایک شو کی آمدنی 200سے ایک ہزار روپے تک ہو رہی ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹر جلانے پر دو ہزار روپے خرچ آتا ہے۔ سینما انڈسٹری سے وابستہ افراد نے فلمسازی مےں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلم سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بنائیں تاکہ سینما انڈسٹری سے وابستہ افراد کا چولہا جلتے رہیں۔