حق تلفیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، نئے صوبوں کو بننے سے روکا گیا توملک اکہتر جیسے حالات سے دوچار ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار

Jan 08, 2012 | 17:22

سفیر یاؤ جنگ
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو بچانا سب سے بڑاچیلنج ہے۔ پنجاب کے اندر ایک اور مشرقی پاکستان قائم کیا جارہا ہے لیکن حق تلفیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کےآئندہ اجلاس میں بیسویں ترمیم منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے استحکام کے لئے عوامی رائے کا احترام ضروری ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حق تلفیوں کا سللسہ بند ہونا چاہئے بلوچستان پہلے ہی مشرقی پاکستان کی شکل اختیارکرچکا ہے۔ ملک کو ایک اور سانحہ مشرقی پاکستان سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے صوبوں سے متعلق سب سے پہلے قرارداد ایم کیو ایم نے پیش کی اور یوں الطاف حسین نے وعدہ پوراکردکھایا ہے جبکہ وزیراعظم اور حکومت نے بھی نئے صوبوں سے متعلق یقین دہانی کرائی ہے۔
مزیدخبریں